MADRASA FAIZUL OLOOM

عبد الحنان

مدرس مدرسہ فیض العلوم،جمشیدپور،جھارکھند

نام :            عبد الحنان

ولدیت :                 محمد معین الدین

ولادت :                 22 ستمبر 1976 ء

 

آبائی وطن :  مقام پوسٹ ساڑم وایا گولہ ،ضلع ۔ رام گڑھ ،جھارکھنڈ

ابتدائی تعلیم :         والد بزرگوار کے پاس گاؤں کے مکتب میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ اسکول میں 8 کلاس پاس ۔پھر مدرسہ رحیمیہ دار القرآن چاڑی اور جامعہ حافظیہ رتوے میں دو سالہ حصول علم کے بعد 1989 ء میں جامعہ فیض العلوم جمشیدپور میں داخلہ ۔

1990 ء میں جامعہ فیض العلوم جمشیدپور سے تجوید  وقراءت ( بروایت حفص) کی تکمیل ۔

1993 ء میں جامعہ فیض العلوم جمشیدپور سے عالمیت کی تکمیل ۔

1994 ء میں جامعہ فیض العلوم جمشیدپور سے فضیلت کی تکمیل ۔

1996 ء میں جامعہ حضرت نطام الدین اولیاء سے  تخصص فی الادب و الارشاد کی تکمیل ۔

1997 ء میں مرکز الثقافۃ السنیہ کیرالا سے ایک سالہ تخصص فی التفسیر و الادب ۔

مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے وسطانیہ تا فاضل مکمل ۔

جامعہ اردو علی گڑھ سے ادیب تا کامل مکمل ۔

NIOS سے ٹریننگ کورس DELED مکمل۔

تدریس :                از 1997 ء تا دم تحریر مدرسہ فیض العلوم جمشیدپور میں بحیثیت مدرس تدریسی فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ۔

قلمی خدمات :         سہ ماہی “فیضان ” جمشیدپور کی بحیثیت مدیر مسئول دو سالہ ادارتی خدمت اور ہندوستان کے مختلف جرائد ورسائل کے لئے وقتاً فوقتاً مقالہ نگاری ۔

تبلیغی اسفار :        نیپال  کے بعض اور ہندوستان  کے اکثر صوبوں میں بحیثیت خطیب کانفرنسوں میں شرکت۔

بیعت و خلافت :      سیدی ،سندی و مرشدی حضور علامہ مفتی اختر رضا خان قادری ازہری رحمۃ اللہ  علیہ کے دست حق پرست پر بیعت نیز دو مشہور خانقاہوں سے خلافت و اجازت ۔

زیارت حرمین شریفین :     2016 میں ملت کالونی رانچی میں خطابت کے فوراً بعد بر سر اسٹیج ڈاکٹر  نصرت جہاں صدیقی کی طرف سے عمرہ کے لئے بھیجے جانے کا اعلان ، بایں طور حرمین شریفین کی باادب زیارت ۔

اساتذہ :                 حضور رئیس القلم مناظر اہل سنت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمۃ و الرضوان ، الداعی الجلیل الشیخ ابو بکر المسلیار کیرالا ، علامہ ڈاکٹر غلام زرقانی صاحب ہوسٹن امریکہ ، علامہ الشیخ طیب علی رضوی سابق شیخ الحدیث مدرسہ ہذا ، علامہ الشیخ عبد الغفار فریدی صاحب، علامہ مولانا نور اللہ عزیزی صاحب سابق پرنسپل ، نقیب الاولیاء مفتی عابد حسین نوری صاحب  شیخ الحدیث و چیف قاضی ادارۂ شرعیہ  جھارکھنڈ، علامہ نصیر احمد مصباحی صاحب   سابق پرنسپل ، علامہ حفیظ الدین صاحب مصباحی ، علامہ غلام حیدر فیضی صاحب ، علامہ مفتی صلاح الدین صاحب نظامی پرنسپل جامعہ ہذا ، مولانا منظور احمد مصباحی رتوے ، مولانا نظام الدین صاحب رانچی وغیرہم ۔      

Call Now Button