MADRASA FAIZUL OLOOM

Examination /امتحان

امتحانات:

امتحان داخلہ کے علاوہ ادارہ میں ۲؍ امتحانات اور ۲؍ ٹیسٹ منعقد ہوتے ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے:

 

ششماہی امتحان:

یہ تحریری امتحان ماہ ربیع الاول شریف کے پہلےعشر ےمیں منعقد ہوتا ہے جس کا مقصد چھ مہینے کے اندر ہونے والے تعلیمی پیش رفت کا جائزہ لینا اور تعلیمی رفتار میں سرعت پیدا کرنا ہے۔ طلبہ کی تعلیمی صلاحیت اور پوزیشن متعین کرنے میں اس امتحان کو کلیدی رول حاصل ہے۔

 

سالانہ امتحان:

یہ امتحان تعلیمی سال کے اختتام پر اوائل شعبان المعظم میں منعقد ہوتا ہے جو تحریری اور تقریری دونوں یا ایک طریقے پر ہوسکتا ہےاس امتحان میں کامیاب ہونے پر ہی طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دی جاتی ہے بصورت دیگر فیل ہونے والے طالب علم کو مشروط طور پر صرف ایک سال مزید اسی جماعت میں تعلیم حاصل کرنے کی رعایت دی جاسکتی ہے اگر اس سال ترقی حاصل کر لی تو ٹھیک ہے ورنہ ادارہ سے خارج کردیا جاتا ہے۔

 

سہ ماہی ونہ ماہی ٹیسٹ:

یہ ایک تقریری ٹیسٹ ہے جوتین مہینے اور نو مہینے پر منعقد ہوتا ہے، اس امتحان کا بھی مقصد طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور طلبہ میں تعلیمی چوکسی پیدا کرنا ہے۔ یہ امتحان ۲۰ نمبروں کا ہوتا ہے جوششماہی و سالانہ امتحان میں محسوب ہو جاتا ہے۔

 
 

اصول امتحان:

(۱) جس طالب علم کی حاضری بلحاظ تعلیمی ایام ؍۷۰ فیصد سے کم ہوتی ہے وہ سالانہ امتحان میں شرکت کا مجاز نہیں ہوتا۔

(۲) امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے لئے تین درجات متعین ہیں جن کے کم سے کم نمبروں کا معیار درج ذ یل ہے:

فرسٹ ڈویژن:60؍فیصد سکینڈ ڈویژن:45؍فیصد تھرڈ ڈویژن:33؍فیصد

(۳)طالب علم کو پاس ہونے کے لیے سبھی پرچوں میں کم از کم ۳۳؍ فیصد نمبرحاصل کرنا لازمی ہے اس سے کم نمبر حاصل کرنے والے کو فیل قرار دیا جاتا ہے۔

(۴)ششماہی امتحان میں ۱؍ پرچے میں فیل ہو نے والے طالب علم کو رعایتی پاس اور ۲؍پرچے میں فیل ہونے والے طالب علم کو فیل گردانا جاتا ہے۔

(۵)سالانہ امتحان میں ۱؍ پرچے میں فیل ہو نے والے طالب علم کو ترقی پاس اور ۲؍پرچے میں فیل ہونے والے طالب علم کو فیل گردانا جاتا ہےاور ترقی روک دی جاتی ہے۔

(۶)سالانہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مارک شیٹ دی جاتی ہے۔

 

نتائج امتحانات کا اعلان:

ششماہی وسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ کے اندر کردیا جاتا ہے۔

Call Now Button