MADRASA FAIZUL OLOOM

Admission / داخلہ

داخلہ سےمتعلق اہم تاریخیں

داخلہ سے متعلق جملہ امور حسب ذیل متعینہ تاریخوں اور وقتوں میں ادارہ کے اندر ہی انجام پذیر ہوں گے لہٰذا سبھی امیدواروں کوچاہئے کہ ہدایات کے مطابق امور متعلقہ کے لئے مقررہ وقتو ں پر ہی ادارہ میں حاضر ہوں۔

نوٹ:جس امر کے لئے جو تاریخ متعین ہے اس کی تکمیل صرف اسی تاریخ میں ہوگی:

امتحان داخلہ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

۲۱؍ رمضان المبارک

فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ

۱۱؍شوال المکرم

امتحان داخلہ(تقریری) کے انعقاد کی تاریخ

۱۲؍شوال المکرم            [بوقت:۹؍بجےصبح]

(شعبہ حفظ)

امتحان داخلہ(تحریری) کے انعقاد کی تاریخ

۱۲ ؍شوال المکرم           [بوقت:۹؍بجےصبح]        

(اعدادیہ تا فضیلت، تخصص، قراءت)

نتائج امتحان کے اعلان کی تاریخ

۱۳ ؍شوال المکرم

کامیاب طلبہ کے انٹرویو کے انعقاد کی تاریخ

۱۳؍شوال المکرم           [بوقت:۹؍بجےصبح]        

تعارفی جلسہ و آغاز تعلیم کی تاریخ

۱۴؍شوال المکرم              

اختتام داخلہ کی آخری تاریخ )برائے قدیم طلبہ)

۱۰؍شوال المکرم

اختتام داخلہ کی آخری تاریخ )برائے جدید طلبہ)

۱۵؍شوال المکرم

 

شرائط داخلہ:

(۱)داخلہ کے لئے امیدوار کا بہرحال سنی صحیح العقیدہ ہونا لازمی ہے۔ (۲) امیدوار کو قبل از وقت ہماری ویب سائٹ  www.madrasafaizuloloom.com پر آن لائن امتحان داخلہ فارم کی داخلہ کے لئے خانہ پُری کر کے ایک تحریری امتحان دینا ہوتا ہے۔(۳)امتحان داخلہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ ہی ادارہ میں داخلہ کے مجاز ہوتے ہیں جس کے لئے انہیں ازسرنو داخلہ فارم کی خانہ پُری کرنی ہوتی ہے۔(۴)داخلہ فارم کا سا تھ لانا لازمی ہے۔ (۵)داخلہ فارم کے ساتھ سابقہ درسگاہ سے جاری شدہ ٹی سی یاپڑھی ہوئی گزشتہ جماعت کا تصدیق نامہ منسلک کر ناضروری ہے۔ (۶)داخلہ کے وقت امیدوار کو اپنی عمر اور رہائش کا مصدقہ سرٹیفکیٹ / آدھار کارڈ/شناختی کارڈ / راشن کارڈ یا نگرنگم / نگر پالیکا / نگر پنچایت / گرام پنچایت کے ممبر کا توثیق نامہ پیش کرنا ضروری ہے۔(۷)داخلے کی کارروائی مکمل ہونے تک امیدوار کو اپنے خوردونوش کاانتظام از خود کرنا ہوتا ہے۔(۸)امیدوار کوداخلہ کے و قت داخلہ فارم کےساتھ منسلک اپنی تمام اسناد کی اصل کاپی دِکھانی ہوتی ہے۔ (۹)داخلہ لینے والے طلبہ کو دارالاقامہ کے “قواعد و ضوابط “میں دی گئی جملہ ہدایات کا پابند رہنا لازمی ہوتا ہے۔ (۱۰)داخلہ فارم میں دی گئی کسی بھی اطلاع کے غلط پائے جا نےپر طالب علم کا داخلہ از خود خارج سمجھا جاتا ہے۔(۱۱)کسی بھی ناقابل معافی جرم کی بنا پر خارج شدہ طلبا کا داخلہ ادارہ میں دوبارہ نہیں ہوتا۔ (۱۲)قدیم طلبہ کے لئے ہر سال’’تجدید داخلہ فارم‘‘ کی خانہ پُری کرنی ہوتی ہے۔ (۱۳)امتحان داخلہ میں کامیابی اور سبھی مطلوبہ شرائط کی تکمیل کے باوجود بھی داخلہ دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار بہرحال بحق ادارہ محفوظ ہے، جس میں کسی کے لئے قیل و قال کی قطعاً گنجائش نہیں۔(۱۴)ادارہ کے سبھی طلبہ کو قواعدوضوابط میں وقتاً فوقتاً ہونے والے حذف و اضافہ کا پابند رہنا ہوگا۔(۱۵)ادارہ بوقت ضرورت بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اپنے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کرسکتا ہے جسے بعد میں مشتہر کردیا جائے گا۔

 
 

ہدایت برائے امتحان داخلہ:

(۱)۲۰۲۰ ء سے ادارہ نے داخلہ کے امیدوار طلبہ کی سہولت کے لئے امتحان داخلہ فارم کو آن لائن کردیا ہے۔ اب کوئی بھی تعلیمی سال امیدوار ادارہ میں آئے بغیر دنیا کے کسی بھی کونے سے امتحان داخلہ فارم کی خانہ پُری کرکے پرنٹ کر سکتا ہے۔ لہٰذا ادارہ کے کسی بھی شعبے میں داخلہ کے خواہشمند طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ ادارہ کی ویب سائٹ پر موجود فارم کی خانہ پُری کرنے کے بعد اپنے ای میل سے اسے پرنٹ کرلیں۔

(۲)امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ داخلہ امتحان (ET) کے آغاز سے 30 منٹ قبل امتحانی ہال میں موجود ہوں۔

(۳)صرف ان امیدواروں کو، جن کے پاس درست شناختی کارڈ ہے، (مدرسہ آئی ڈی/آدھار کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ) کو داخلہ امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔

(۴)امتحان داخلہ کے آغاز کے بعد کسی امیدوار کو امتحانی گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(۵)امیدوار کو ہال ٹکٹ میں مذکور کمرے کے علاوہ کسی دوسرے کمرےمیں داخلہ امتحان لکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(۶)ادارہ کسی بھی امتحان/ داخلہ  امتحان/ انٹرویو میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو رہائش یا سفری الاؤنس فراہم نہیں کرے گی۔

 

اہلیت ومعیارامتحان داخلہ،عمر کی حد اورکورس کی مدت کی تفصیل

شعبۂ حفظ:

نمبر شمار

درجہ

کورس کانام

اہلیت ومعیار

عمر

مدت

۱

حفظ

سال اوّل

تحتانیہ  اوّل

تکمیل ناظرہ مع صحت تلفظ کےعلاوہ ابتدائی اردو نو یسی و اردو خوانی۔

۷؍سال

۳؍سال

۲

حفظ

 سال دوم

تحتانیہ دوم

۱۰؍پارے حفظ  مع صحت تلفظ کےعلاوہ JCERTپہلی جماعت  کی اردو، ہندی، انگریزی،حساب کی کتابیں۔

۸؍سال

۳

حفظ

 سال سوم

تحتانیہ سوم

۲۰؍پارےحفظ  حفظ  مع صحت تلفظ کےعلاوہ JCERTدوسری جماعت  کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور EVS. کی کتابیں۔

۹؍سال

 

درس نظامی:

نمبر شمار

درجات

کورس کانام

اہلیت ومعیار

عمر

مدت

۱

اعدادیہ

وسطانیہ اوّل

 تکمیل حفظ/ناظرہ(تحتانیہ)      کامیاب

اس کےعلاوہ JCERTتیسری جماعت  کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور EVS.کی کتابیں۔

۱۰؍سال

۲؍سال

۲

اولیٰ

وسطانیہ دوم

 اعدادیہ(وسطانیہ اوّل)                   کامیاب

اس کےعلاوہ JCERچوتھی جماعت  کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور EVS.کی کتابیں۔

۱۱؍سال

۳

ثانیہ

فوقانیہ  اوّل

اولیٰ(وسطانیہ دوم)                                        کامیاب

اس کےعلاوہ JCERTپانچویں جماعت  کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور EVS.کی کتابیں۔

۱۲؍سال

۲؍سال

۴

ثالثہ

فوقانیہ دوم

ثانیہ(فوقانیہ اوّل)                       کامیاب

اس کےعلاوہ JCERTچَھٹی جماعت  کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور سائنس و جغرافیہ کی کتابیں۔

۱۳؍سال

۵

رابعہ

مولوی  اوّل

ثالثہ(فوقانیہ  دوم)                     کامیاب

اس کےعلاوہ JCERTساتویں  جماعت  کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور سائنس و جغرافیہ کی کتابیں۔

۱۴؍سال

۲؍سال

۶

خامسہ

مولوی دوم

رابعہ(مولوی اوّل)                        کامیاب

اس کےعلاو JCERTآٹھویں  جماعت  کی انگریزی، حساب اور گیارہویں جماعت کی گلستان ادب۔

۱۵؍سال

۷

سادسہ

عالم پاس

خامسہ(مولوی دوم)                   کامیاب

اس کےعلاو JCERTنویں  جماعت  کی انگریزی، حساب اور بارہویں جماعت کی خیابان اردو۔

۱۶؍سال

۱؍سال

۸

سابعہ

عالم آنرس

سادسہ (عالم پاس)                       کامیاب

اس کےعلاوہ JCERTدسویں  جماعت  کی انگریزی اور کمپیوٹر۔

۱۷؍سال

۱؍سال

۹

ثامنہ

فاضل

سابعہ (عالم دوم)                                           کامیاب

اس کےعلاوہ عربی و انگریزی محادثہ اور کمپیوٹر۔

۱۸؍سال

۱؍سال

 

قراءت حفص عن عاصم بطریق الشاطبی:

نمبر شمار

درجہ

کورس کانام

اہلیت ومعیار

عمر

مدت

۱

اعدادیہ

تا

 ثالثہ

قراءت

بروایت حفص

حفظ/ناظرہ(تحتانیہ)                                 کامیاب

اس کےعلاوہ JCERTتیسری جماعت  کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور EVS.کی کتابیں۔

۱۰؍سال

۴؍سال

 

تخصص فی القراءات:

نمبرشمار

درجہ

کورس کانام

اہلیت ومعیار

عمر

مدت

۱

عالم پاس  و عالم آنرس

تخصص فی القراءات

قراءت حفص /خامسہ(مولوی دوم)                                   کامیاب

۱۶؍سال

۲؍سال

 

تخصص فی الفقہ والافتاء:

نمبر شمار

درجہ

کورس کانام

اہلیت ومعیار

عمر

مدت

۱

تخصصات

تخصص

فی الفقہ والافتاء

ثامنہ (فضیلت)                                                کامیاب

اہل سنت والجماعت کے کسی معروف ادارے سے فضیلت میں کامیاب ہو۔

۱۸؍سال

۲؍سال

 

ر چۂ امتحان داخلہ:

 پرچۂ امتحان داخلہ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلا حصہ دینی علوم، دوسرا عصری علوم یعنی ہندی، انگریزی، حساب، سائنس ،سماج وغیرہ۔

امتحان داخلہ کا مقررہ وقت تین گھنٹے کا ہوتا ہے، ۲ گھنٹے دینی علوم اور ایک گھنٹہ عصری علوم کے لئے مختص ہوتا ہے۔

درس نظامی کا امتحان داخلہ تحریری اور شعبہ حفظ کا تقریری جبکہ تخصص کا امتحان داخلہ تقریری و تحریری دونوں ہوتا ہے۔

 
Call Now Button