MADRASA FAIZUL OLOOM

Academic / تعلیمی

فیض العلوم کےتعلیمی شعبہ جات

 

شعبۂ تحفیظ القرآن الکریم(تحتانیہ):

اس شعبہ میں ناظرہ قرآن کے بعد بچوں کو قرآن کریم حفظ کرایا جاتا ہے،جس میں ایک طالب علم اوسطاً تین سال کے دورانیہ میں حفظ قرآن کی تکمیل کرلیتا ہے،طالب علم کو حفظ قرآن کے ساتھ ابتدائی تجوید،وقف،دینیات سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔

 

شعبۂ درس نظامی(وسطانیہ تا فاضل):

اس شعبہ میں درجہ اعدادیہ تا فضیلت کی مکمل تعلیم کا نظم ہوتا ہے ،اس شعبہ میں عربی نحووصرف،عربی ادب وانشاء،عربی محادثہ ،عروض ،بلاغت،فارسی ادب،فقہ و اصو ل فقہ،فرائض،ترجمۂ قرآن ،تفسیر واصول تفسیر،حدیث واصول حدیث،تاریخ،منطق،فلسفہ،مناظرہ وتصوف ، وغیرہ مضامین پر مشتمل کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔

اس شعبہ میں مندرجہ ذیل کورسز پڑھائے جاتے ہیں:

(۱) وسطانیہ: اعدادیہ واولی

(۲) فوقانیہ: ثانیہ و ثالثہ

(۳) مولوی: رابعہ و خامسہ

(۴)عالم: سادسہ و سابعہ

(۵) فاضل: ثامنہ۔

 

شعبۂ تجوید و قراءت :

اس شعبہ میں درس نظامی کے ساتھابتدائی درجوں میں ’’قراءت بروایت حفص عن عاصم بطریق الشاطبی‘‘ کی باقاعدہ تعلیم دی جاتی ہے ،اس کورس میں تجوید،وقف اور رسم قرآن کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں اور عربی لب ولہجہ میں عملی مشق بھی کرائی جاتی ہے۔

 

تخصص فی القراءات:

اس شعبہ میں درس نظامی کے ساتھ درجۂ عالمیت کے طلبا کو ’’ قراءات سبعہ و عشرہ ‘‘کی تعلیم دی جاتی ہے ،جس میں قراءات سبعہ و عشرہ کے اصول وفروش کی باقاعدہ تعلیم دی جاتی ہے اور ان کا انفرادی و مجموعی اجراء بھی کرایا جاتا ہے نیز مقامات صوتیہ(لہجہ عربی)مرتّل ومجوّد مثل قراء عرب کے مشق کرائی جاتی ہے،علم تجوید ،علم وقف،علم ضبط ورسم قرآن میں پختگی لائی جاتی ہے،اور تجوید و قراءت کے تدریس کی عملی تربیت بھی دی جاتی ہے۔

 

تخصص فی الفقہ والافتاء:

اس شعبہ میں ماہرین فن اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں منتخب فضلائے درس نظامی کے لیےانوکھے اور عمدہ طریقے پر درس وتدریس کا نظم ہوگا ،فتوٰی نویسی اور نت نئے پیچیدہ فقہی مسائل کا شرعی حل نکالنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی،اور اس کے ساتھ عالمی پیمانے پر اسلام اور شریعت اسلام کے خلاف اٹھنے والے اعتراضات کے جوابات دینے کے لیے مکمل ذہنی و تحقیقی طور پر تیار کیا جائے گا۔

 

شعبۂ عصری علوم:

دنیاوی نقطہ ٔ نظر سے عصری علوم (اردو،ہندی،انگریزی،حساب،سائنس،سماج)کی ضرورت و اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔بالخصوص عالمی حالات کے پیش نظر جب کہ اسلام اور مسلمانوں کو دینی و سیاسی، سماجی و معاشی سطح پر مسائل و مشکلات اور گھناؤنی سازشوں کا سامنا ہے ایسے حالات میں اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ مدارس کے ذریعہ ایسے افراد تیار کئے جائیں جو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم پر بھی عبور رکھتے ہوں تاکہ وہ یہاں سے پڑھنے کے بعد آئندہ کسی بھی نظام تعلیم میں نہایت آسانی سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اسی کے مد نظر مدرسہ فیض العلوم نے اس اہم ضرورت کی طرف توجہ دیتے ہوئے اسکولی طرز پر JCERT کے نصاب کے مطابق عصری علوم(اردو،ہندی،انگریزی،حساب سائنس وسماج) کو شعبۂ حفظ و شعبۂ درس نظامی کے ساتھ ضم کرکے جدید نصاب ترتیب دیا۔

 

شعبۂ کمپیوٹر:

آج کے ترقی یافتہ دور میں کمپیوٹر انسانی زندگی کا لازمی جزء بن کر رہ گیا ہے،جس سے طلبہ کو روشناس کرانا نہ صرف ضروری ہے بلکہ عصر حاضر کا تقاضہ بھی ہے،اور چونکہ کمپیوٹر دینی ،تعلیمی اور تبلیغی سرگرمیوں میں معاون ہونے کےساتھ تصنیفی وتالیفی امور کو بہ حسن وخوبی انجام دیے جانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔اس لیے کمپیوٹر کو درس نظامی کے مختلف جماعتوں میں داخل نصاب کیا گیا۔

 

شعبۂ کیلی گرافی آرٹس:

اس شعبہ میں اوّلاً طلبہ کو خوش نویسی کی مشق کرائی جاتی ہے تاکہ طالب علم بدخطی کے عیب سے محفوظ ہوجائے اور پھر کتابت (اردو وعربی رسم الخط)کی فنی تکمیل کرائی جاتی ہے،یہ شعبہ بھی درس نظامی کی ابتدائی جماعتوں میں داخل نصاب ہے۔

 
 

تفصیل اسناد:

سندتحفیظ القرآن : یہ سند قرآن کریم کا حفظ مکمل کرنے کے بعد دی جاتی ہے۔

سندقراءت بروایت حفص: یہ سند قراءت بروایت حفص مکمل کر نےکے بعد دی جاتی ہے۔

سند عالمیت : یہ سند درس نظامی کی جماعت سابعہ کی تعلیم مکمل کر نےکے بعد دی جاتی ہے۔

سند فضیلت : یہ سند درس نظامی کی جماعت ثامنہ کی تعلیم مکمل کر نےکے بعد دی جاتی ہے۔

سند تخصص فی القراءات: یہ سندقراءات سبعہ و عشرہ کا دو سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد دی جاتی ہے۔

سند تخصص فی الفقہ والافتاء: یہ سند فقہ و اصول افتاء کا دو سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد دی جاتی ہے۔

 
 

یونیفارم:

طلبہ کے اندر اونچ نیچ اور امیر و غریب کا فرق مٹادینے کی غرض سے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے باقاعدہ “یونیفارم”یعنی ایک مخصوص لباس ہے، اس سے پیدا ہونے والی یکسانیت کے بعد طلبہ میں یہ امتیاز باقی نہیں رہ جاتا کہ یہ ’’امیرزادہ‘‘ہے اور وہ ’’غریب زادہ‘‘ تعلیمی اوقات میں اس یونیفارم کا الترام ہر طالب علم پر لازم و ضروری ہوتا ہے۔

تحتانیہ، وسطانیہ، فوقانیہ، مولوی: سفید کرتا ،سفید پاجامہ،کالی صدری،کالی رام پوری ٹوپی۔

عالم پاس،عالم آنرس: سفید کرتا ،سفید پاجامہ،کالی صدری،سفید عمامہ شریف۔

فضیلت: سفید کرتا ،سفید پاجامہ،کالی صدری،خاکی عمامہ شریف۔

تخصص فی الفقہ والافتاء: سفید کرتا ،سفید پاجامہ،کالی صدری،آسمانی عمامہ شریف۔

 
 

اوقاتِ درس:

ادارہ کا تعلیمی وقت ساڑے پانچ گھنٹے کا ہے جو ۸گھنٹیوں پر تقسیم ہوتا ہے۔’’موسم سرما‘‘ میں تعلیم ۹؍ بجے صبح سےساڑھے ۱۲؍ بجے تک،پھر ساڑھے ۱۲؍بجے سے ۲؍بجے تک وقفہ برائےنماز ظہر و طعام خردنی،بعدہٗ ۲؍بجے سے ۴؍بجے تک۔اور’’موسم گرما‘‘ میں۷؍بجے صبح سے دوپہرساڑھے ۱۲؍بجے تک ہوتی ہے۔

اوقات غیر درسیہ:

o بعد نماز عصر تا مغرب سیر وتفریح اور کھیل کود؛وضع کردہ ضابطہ کے مطابق ۔

o بعد نماز مغرب تا عشاء: مطالعہ،تکرار،حفظ ومشق۔

o بعد نماز عشاء: طعام شب۔

o بعد طعام: ایک گھنٹہ مطالعہ وتکرار۔

o بعد مطالعہ وتکرار:نوم تا اذان فجر۔

Call Now Button