MADRASA FAIZUL OLOOM

محمد صلاح الدین ولد غلام حسین خان

پرنسپل مدرسہ فیض العلوم،جمشیدپور،جھارکھنڈ

نام:            محمد صلاح الدین ولد غلام حسین خان

مقام:          تلپاٹک

پوسٹ:               انکھیا، ضلع۔کٹک ،حالیہ ضلع ۔ جگت سنگھ پور ،اڈیشہ ،حال مقام جگسلائی ،جمشیدپور

تاریخ پیدائش:       14.02.1966

ابتدائی تعلیم گاؤں کی مسجد اور گاؤں کے اسکول میں ہی ہوئی پھر 22.12.1975  میں مدرسہ فیض العلوم جمشیدپور میں دخلہ لیا اور از ابتدا تا فضیلت تعلیم حاصل کی 1984ء میں فضیلت کی دستار بندی ہوئی ۔1985 ءمیں مدرسہ فیض العلوم گوہنہ محمد آباد اعظم گڑھ میں ایک سال حضرت علامہ محمد احمد مصباحی صاحب قبلہ کے پاس رہ کر وہاں تعلیم حاصل کی پھر  1986ء  تا    1988ء  الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور میں زیر تعلیم رہا 21 جنوری یکم جمادی الاخریٰ الجامعۃ الاشرفیہ میں دستار بندی ہوئی اور شعبان تک تعلیمی سلسلہ چلا ۔ 28 مئی 1988 ء کو مدرسہ فیض العلوم جمشیدپور میں بحیثیت معاون مدرس عارضی طور پر بحالی ہوئی اور یکم جون 1989 ء کو بہار ایجوکیشن بورڈ کے تحت مدرسہ فیض العلوم میں مولوی کی جگہ پر بحالی ہو گئی۔

1992 ء میں عالم عہدہ پر پروموشن ہوا نیز 15 ستمبر 2022 ء کو صدر المدرسین جو مولانا نور اللہ عزیزی صاحب کے رٹائرڈ ہونے سے خالی ہوئی تھی اس پر تقرری حکومت جھارکھنڈ کی طرف سے ہوئی۔خادم تحریر اسی خدمت  پر فیض العلوم میں ٹکا ہوا ہے  اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین۔

بہار ایجوکیشن بورڈ،پٹنہ

وسطانیہ

فوقانیہ

مولوی

عالم پاس

عالم آنرس

فاضل اردو

فاضل فارسی

1980

1982

1984

1987

1988

1990

1992

بورڈ آف عربی فارسی اگزامنیشن اترپردیش

عالم

فاضل

فاضل

1986  علوم اسلامیہ

دینیات و فاضل علوم اسلامیہ اڈیشہ بورڈ

حدیث

        

 

مبارک پور کی تعلیم کے درمیان ادیب،ادیب ماہر اور ادیب کامل علی گڑھ کا کورس بھی مکمل کیا ساتھ ہی 1987 ء میں فاضل دینیات  کا کورس اترپردیش مدرسہ بورڈسے  مکمل کیا ،دوران ملازمت ادیشہ مدرسہ بورڈ سے فاضل حدیث کا کورس مکمل کیا اور اعلیٰ درجہ سے کامیابی حاصل کی ۔

1990 ء میں ایک مختصر رسالہ ” آخری منزل ” کے نام سے ترتیب دیا وہی رسالہ بعد میں “جام نور” سے مولانا غلام ربانی صاحب کے اشارے پر طریقۂ تجہیز و تکفین کے نام سے شائع ہوا۔ گاہے بگاہے فقہی سیمنار مبارک پور میں شرکت و حاضری ہوتی رہی۔

Call Now Button