محمد عابد حسین قادری نوری مصباحی
شیخ الحدیث مدرسہ فیض العلوم جمشیدپور،جھارکھنڈ |
نام: محمد عابد حسین قادری نوری مصباحی
ولدیت: الحاج مولانا شیخ محمد یونس رضوی مرحوم
ولادت : 23 فروری 1965 ء
مقام و پوسٹ: لوکہا،ضلع۔مدھوبنی (بہار)
مقیم الحال : اے بلاک، دھتکی ڈیہ،جمشیدپور(جھارکھنڈ)
فراغت: الجامعۃ الاشرفیہ ،مبارکپور، اعظم گڑھ ،اترپردیش میں 6 سال رہ کر قاری،مولوی ،عالم اور فاضل کا کورس مکمل کرکے ان کی سندیں حاصل کیں اور 1986 ء میں حضرت محدث کبیر کے مقدس ہاتھوں فضیلت کی دستار بندی ہوئی ۔
علمی لیاقت: بہار ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے مولوی ،عالم ،فاضل اور الٰہ اباد بورڈ سے مولوی اور عالم وغیرہ کی ڈگریاں حاصل کیں ۔
اساتذۂ کرام: بحر العلوم مفتی عبد المنان اعظمی قدس سرہٗ، شیخ التفسیر حضرت مولانا عبد اللہ خان عزیزی علیہ الرحمہ ، حضرت مولانا قمر الدین اشرفی ، حضرت مولانا اسرار احمد مصباحی علیہ الرحمہ ، محدث کبیر حضرت علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری صاحب ، شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد الشکور صاحب، نصیر ملت حضرت مولانا نصیر الدین صاحب ، سراج الفقہاء حضرت مفتی نظام الدین صاحب،حضرت مولانا فداء المصطفیٰ قادری صاحب والد گرامی الحاج مولانا شیخ محمد یونس رضوی مرحوم ، حضرت مولانا عاصم اعظمی صاحب گھوسی ،حضرت مولانا عبد المنان کلیمی صاحب،مولانا یٰس اختر مصباحی خالص پور علیہ الرحمہ اور حضرت مولانا افتخار اعظمی صاحب وغیرہم ۔
ملازمت : جامعہ فیض العلوم ،دھتکی ڈیہہ ،جمشیدپور (جھارکھنڈ )
منصب : استاذ و شیخ الحدیث و صدر شعبۂ افتا و قضا مدرسہ فیض العلوم ،جمشیدپور و قاضی ادارۂ شرعیہ (جھارکھنڈ )، سکریٹری شعبۂ مجلس علما تبظیم اہل سنت جمشیدپور، صدر رویت ہلال کمیٹی جمشیدپور، بانی و کنویز المجمع القادری فیض العلوم جمشیدپور، بانی و صدر مولانا یونس اکیڈمی لوکہا،مدھوبنی (بہار)
خدمات : تدریس ، افتا و قضا کے علاوہ تقریر وغیرہ کے ذریعہ تبلیغی دورے ،بیعت و ارشاد اور تصنیف و تالیف ۔
تصنیفات : 1۔مقام غوث اعظم اور امام احمد رضا ،2۔ مفتی اعظم کی استقامت و کرامت ، 3۔ مشکل کشا نمازیں ، 4۔ وظائف امام احمد رضا ، 5۔ ثنائے حضرت خواجہ بزبان امام احمد رضا ، 6۔ حیات حضرت علامہ سبطین رضا ، 7۔ علامہ ازہری حیات و شخصیت ، 8۔ ثنائے غوث عظم بزبان مجدد اعظم ، 9۔ جہان حجۃ الاسلام ، 10۔ حیات ملک العلما ، 11۔ جہان برہان ملت ، 12 ۔ حیات فدائے ملت،13 ۔حضرت صدر الشریعہ ایک عبقری شخصیت ،14۔ فتاویٰ فیض العلوم (غیر مطبوعہ)
بیعت و ارادت: از تاجدار اہل سنت غوث زمن ، سرکار مفتی اعظم مصطفیٰ رضا بریلوی قدس سرہٗ
خلافت و اجازت قرآن و افتا و حدیث و وظائف وغیرہ :
از تاج الشریعہ علامہ اختر رضا خان ، امین شریعت علامہ سبطین رضا خان ، شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی ، علامہ ارشد القادری ، بحر العلوم مفتی عبد المنان اعظمی ، امین شریعت مفتی عبد الواجد قادری ، اشرف العلما مفتی مجیب اشرف ناگپور ، شمس العلما مفتی نظام الدین الہ آبادی ،قدمت اسرارہم ،محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری ، سرکار بلگرام سید اویس مصطفیٰ بلگرام شریف ، غیاث ملت سید غیاث الدین صاحب کالپی شریف ، عزیز ملت حضرت مولانا عبد الحفیظ صاحب ، سراج الفقہا حضرت مفتی نظام الدین صاحب ، حضرت علامہ عبد الشکور صاحب شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ مبارک پور ، حبیب ملت حضرت مولانا غلام محمد حبیبی دھام نگر شریف ، حضرت توصیف ملت اور حضرت قاری امام بخش تیغی ۔
ایوارڈ: (1) انتظامیہ مدرسہ فیض العلوم جمشیدپور کی طرف سے “بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ” (2) جامعۃ الحبیب رسول پور جگت سنگھ پور (اڈیشہ ) سے ” حضور مجاہد ملت ایوارڈ” (3) سید احسن المظفر حسنی ، ،ڈلہوزی جامع مسجد چاپدانی ،ہگلی (بنگال ) کی طرف سے ” ولی العلما ایوارڈ ” (4) آستانہ عالیہ برہانیہ جبل پور ( مدھ پردیش) سے ” حضور برہان ملت ایوارڈ” اور ” تاج العلما ” خطاب ۔