آج مورخہ ۳۱ جولائ ۲۰۲۵ کو ضلع صدر اسپتال سے آئی ہوئی ایک ماہر جانچ ٹیم نے مدرسہ فیض العلوم میں اساتذہ و طلبہ کی صحت کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم نے بچوں کی عمومی صحت، خون کی کمی، بلڈ پریشر وغیرہ کی جانچ کی۔طبی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر نذیر احمد نے کی، جن کے ہمراہ ماہرین صحت و نرسنگ اسٹاف بھی موجود رہے۔ جانچ کے بعد بچوں کو مفید طبی مشورے دیے گئے اور بعض کو مفت دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔
مدرسہ کے پرنسپل مولانا محمد صلاح الدین نظامی صاحب و جملہ اساتذہ کرام نے اس مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت کا خیال رکھنا تعلیمی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ادارہ کے ذمہ داران، اساتذہ و عملہ نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ وقتاً فوقتاً اس طرح کی سہولیات فراہم کرتے رہتے ہیں۔ٹیم میں ڈاکٹر نذیر احمد صاحب، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر پون کمار دوبے،ڈاکٹر پرکاش مہتو LT،پرتیما کماری ANM کے علاوہ کئ ڈاکٹر موجود رہے۔





