جامعہ فیض العلوم دھتکیڈیہ جمشیدپور میں آج بروز پیر 25 اگست 2025 ء بمطابق یکم ربیع الاول شریف سے ششماہی امتحان کا آغاز ہوگیا ہےاور یہ سلسلہ 3 ستمبر 2025ء بروز بدھ تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر جامعہ کے پرنسپل حضرت علامہ مفتی محمد صلاح الدین نظامی صاحب نے مناجات کے فورا بعد تمام طلبہ کو ضروری ہدایت دیا اور اساتذہ کرام نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ امتحان محض پرچہ لکھنے کا نام نہیں بلکہ یہ اپنی محنت اور صلاحیت کو جانچنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔امتحان میں حفظ، تجوید،عربی ادب، اردو ادب،نحو، صرف، قوعد و انشاء، حدیث، فقہ، تفسیر اور دیگر دینی و عصری علوم کے پرچے شامل ہیں۔ جامعہ کے پرنسپل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور ان کے علم میں برکت نصیب کرے۔جامعہ کے جنرل سکریٹری محترم جناب محمد بلال ناصر صاحب نے بھی مختلف کمروں کا دورہ کیا اور امتحان کے نظام کا باریکی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کرام کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امتحان علم کے معیار کو جانچنے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مزید کہا کہ جامعہ کی جانب سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ طلبہ پوری یکسوئی کے ساتھ امتحان دے سکیں۔
ادھر طلبہ میں بھی امتحان کے سلسلے میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور وہ بھرپور تیاری کے ساتھ امتحان ہال میں شریک ہو رہے ہیں۔




