مورخہ ۲۱ دسمبر ۲۰۲۴ء کو جامعہ فیض العلوم دھتکیڈیہ جمشید پور کے جنرل سکریٹری الحاج محمد بلال ناصر صاحب سفر زیارت حرمین شریفین کے لۓ روانہ ہو گۓ ہیں۔
روانگی سے قبل ادارہ ہذا کے قادری دارالمطالعہ میں ایک الوداعیہ پروگرام حضرت علامہ مولانا مفتی محمد صلاح الدین نظامی صاحب پرنسپل ادارہ ہذا کی صدارت میں کیا گیا۔اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ،طلبہ و اراکین مجلس انتظامیہ کے علاوہ اراکین فیض العلوم حج خدمات سینٹر نے شرکت کیں۔جامعہ کے شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی عابد حسین مصباحی صاحب کا خطاب ہوا۔بعدہ جامعہ ہذا کے سابق پرنسپل و رکن مجلس انتظامیہ جامعہ ہذا حضرت علامہ مولانا نصیر احمد قادری صاحب نے بعد صلاۃ و سلام رقت انگیز دعائیں کیں۔ سفر عمرہ پر جانے والے جناب الحاج محمد بلال ناصر صاحب کی گل پوشی شہزادہ قائد اہل سنت حضرت مولانا غلام شعرانی صاحب اور جناب احمد رضا خان صاحب عرف بابو بھائ نے کیں۔تَبَرُّکاً زائر حرمین شریفین کی دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا۔حضرت مولانا عبد الحنان صاحب، حضرت مولانا شمس تبریز ازہری صاحب،حضرت مولانا احتشام رضا ازہری صاحب،حضرت مولانا امتیاز احمد نعمانی صاحب،قاری صداقت حسین ازہری صاحب،حافظ عبد الحمید صاحب کے علاوہ جامعہ فیض العلوم کے تمام اساتذۂ کرام شریک رہیں۔