MADRASA FAIZUL OLOOM

عرس قائد اہل سنت حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کی تیاری کے حوالے سے”تنظیم ابنائے فیض العلوم” کی ایک نشست رکھی گئی

مورخہ ۳۱ مئی ۲۰۲۵ء بروز سنیچر جامعہ فیض العلوم جمشید پور کے مجاہد ملت ہال میں عرس قائد اہل سنت حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کی تیاری کے حوالے سے”تنظیم ابنائے فیض العلوم” کی ایک نشست رکھی گئی ، نشست میں عرس کو مزید بہتر طریقے سے منانے ، فیضی ایوارڈ کے لیے کسی فیضی کا انتخاب کرنے، گزشتہ سال عرس قائد اہل سنت کی رپورٹ اور کمیوں کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر حضرت مولانا محمد صلاح الدین نظامی صاحب پرنسپل مدرسہ فیض العلوم، مفتی عابد حسین صاحب ، شہزادہ قائد اہل سنت مولانا غلام شعرانی صاحب، مولانا نصیر احمد قادری صاحب، مولانا حفیظ الدین مصباحی صاحب، مولانا ابوہریرہ صاحب، مولانا اظہار عالم صاحب، مولانا ابرار قیصر فیضی صاحب، مولانا امتیاز احمد صاحب، مولانا رمضان علی حبیبی صاحب، ماسٹر تنظیم قادری صاحب، مولانا شمس تبریز ازہری صاحب، مولانا احتشام رضا ازہری صاحب، قاری صداقت حسین ازہری صاحب، کاتب معراج الحق صاحب، مولانا عرفان احمد صاحب اور ان کے علاوہ ادارہ کے اساتذہ و اسٹاف موجود رہے

 

Leave a Comment

Call Now Button