Madrasa Faizul Oloom
The official website of The central institution of Sunni Muslims in eastern India which was founded on August 14, 1952 by Quaid-e-Ahl-e-Sunnat, Raees-ul-Qalam Hazrat Allama Arshadul Qadri (may God have mercy on him).
We aim to establish an environment based on Islamic principles, free from discrimination, where students grow in knowledge (‘Ilm) and character (Akhlaq). Our goal is to prepare individuals who follow the teachings of the Qur’an and Sunnah and contribute positively to the Ummah. This vision is reflected in our core values.
High standard of education
Knowledge of Islam based on Quran and Sunnah
Parent-teacher-student participation
Discipline
Respect

:فیض العلوم کا تعارف تاریخ کے آئینے میں
۱۴؍اگست ۱۹۵۲ء: حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ نے مدرسہ فیض العلوم کا افتتاح کیا۔
۱۸؍اپریل ۱۹۵۵ء: ٹاٹا آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی نے فیض العلوم کے لیے زمین الاٹ کیا۔
۱۵؍فروری ۱۹۵۷ء: حافظ ملت اور دیگر علمائے اہل سنت کے مقدس ہاتھوں سے دومنزلہ عمارت کی بنیاد رکھی گئی۔
۱۹۶۰ء: ایک منزل مکمل ہوجانے کے بعد فیض العلوم کی درسگاہ اپنی ذاتی عمارت میں منتقل ہوگئی۔
یکم جنوری ۱۹۷۰ء: فیض العلوم اردو مڈل اسکول کا قیام عمل میں آیا۔
۹؍مارچ ۱۹۷۰ء: ٹاٹا اسٹیل کمپنی سے ہوسٹل بلڈنگ کے لیے زمین حاصل کی گئی۔
۱۹۷۲ء: علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ نے “انجمن فیضان ملت” کے نام سے طلبہ کی ایک انجمن قائم کی۔
۱۹۷۳ء: مدرسہ فیض العلوم کی عمارت کی دوسری منزل پایۂ تکمیل کو پہنچی۔
اپریل ۱۹۷۴ء: حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ نے اپنے مقدس ہاتھوں سے ہوسٹل کی دو منزلہ عمارت کی بنیاد رکھی۔
۱۹۷۷ء: ہوسٹل بلڈنگ کی ایک منزل مکمل ہوگئی۔
۲۱؍فروری ۱۹۹۷ء: حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ نے فیض العلوم مکہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔
۲۱؍جنوری ۲۰۰۳ء: فیض العلوم کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں آیا۔
۲۰۰۷ء: دومنزلہ وسیع عریض دارالاقامہ کی تعمیر مکمل ہوئی۔
۲۰۰۸ء: دومنزلہ مطبخ کی تعمیر مکمل ہوئی۔
۲۰۰۹ء: تین منزلہ جدید ہوسٹل بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوئی۔
:خدمات اور کارنامے
(۱) فیض العلوم نے ۱۹۵۲ء سے اب تک پانچ ہزار سے زائد ایسے علماء، حفاظ، قراء، خطباء اور اصحابِ قلم پیدا کیے جو آج ملک کی معیاری درسگاہوں، مسجدوں، اداروں اور تبلیغی مرکزوں میں دینِ متین کی عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔
(۲) فیض العلوم کے شعبۂ عصری علوم سے چھ ہزار طلبہ فارغ ہوئے جن میں سے سینکڑوں طلبہ ہائی اسکولوں میں بحال ہوئے یا کالجوں میں داخلہ لے کر ڈاکٹری، انجینئرنگ اور علم و فن کی مختلف شاخوں میں کامیابی حاصل کی۔
(۳) فیض العلوم کے کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سے نوجوانوں کے کئی دستے تربیت حاصل کرکے صنعت و حرفت کے مختلف میدانوں میں آج خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔
(۴) فیض العلوم نے اپنی درجنوں شاخوں کے ذریعہ مشرقی ہند کے مختلف علاقوں میں لاکھوں افراد تک دین کی روشنی پہنچائی اور ہزاروں بچوں کو علمِ دین کی راہ پر لگایا۔ سینکڑوں آبادیوں میں اسلام کے فروغ و ترقی کا کام کیا اور مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے فیض العلوم ایک عظیم مرکز کی حیثیت سے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
(۵) فیض العلوم کے ذریعہ بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، بنگال، چھتیس گڑھ اور ایم پی کے کروڑوں مسلمانوں میں جو جماعتی، تنظیمی، مذہبی اور تبلیغی شعور پیدا ہوا وہ ایک ناقابلِ انکار حقیقت بن کر نگاہوں کے سامنے موجود ہے۔
(۶) فیض العلوم کی تحریک سے مشرقی ہند کے لاکھوں مربع میل علاقوں میں بے شمار مساجد، مدارس، اسکول، قبرستان اور اداروں کی عمارتیں وجود میں آئیں جو آنے والی نسلوں کو اسلام اور اسلام کی روایت کے ساتھ مربوط رکھیں گی۔
(۷) فیض العلوم نے دار الافتاء قائم کرکے فتویٰ نویسی کا باضابطہ نظم و نسق رکھا اور پورے ہندوستان سے آنے والے استفتاء کا بروقت جواب دے کر اپنا تشخص اور امتیازی شان برقرار رکھا۔
(۸) فیض العلوم نے حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کی تحریک پر ادارۂ شرعیہ فیض العلوم، فلاحی مرکز قائم کیا تاکہ خلع، طلاق، فسخ اور آپسی تنازعات کا حل شریعت کی روشنی میں تلاش کیا جائے۔
(۹) فیض العلوم رویتِ ہلال کے مسئلہ کی ضرورت کے پیش نظر رویتِ ہلال کمیٹی کے ذریعہ بڑی ذمہ داری کے ساتھ چاند کا اعلان کرتا ہے۔
(۱۰) فیض العلوم قلمی خدمات بھی انجام دیتا ہے۔
:اقتباسات از تاثراتی مکتوبات
حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ: ’’مدرسہ فیض العلوم کو دیکھ کر مسرت ہوئی، دل خوش ہوگیا، بہت بہترین عمارت ہے‘‘۔
حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ: ’’فیض العلوم کا معیارِ تعلیم قابل تحسین ہے، طلبہ کی سنجیدگی اور سلامت روی ان کی بہترین تربیت کا پتہ دیتی ہے، مستقبل قریب میں فیض العلوم بامِ عروج پر پہنچے گا، بفضلہٖ تعالیٰ اس وقت بہت اچھی حالت میں ہے‘‘۔
حضور مجاہد ملت علیہ الرحمہ: ’’فیض العلوم کی عمارت و تعمیر، تعلیمی نظام اور دیگر امورِ انتظامیہ کی روز افزوں ترقی سے طبیعت خوش ہوئی‘‘۔
حضور سید شاہ فدا حسین علیہ الرحمہ: ’’اس مدرسہ میں مقامی اور غیر مقامی و یتیم نادار بچوں کی بہت بڑی تعداد پرورش پا رہی ہے۔ فطرہ، زکوٰۃ کی رقم سے ان کی امداد کی جائے‘‘۔
حضور تاج الشریعہ زہری میاں علیہ الرحمہ: ’’علامہ ارشد القادری ہمہ جہت شخصیت تھے، ہند و بیرون ہند میں خالص سنیوں کے متعدد ادارے ان کی یادگار ہیں‘‘۔
حضرت مولانا منصور علی خان قادری صاحب: ’’فاتح جمشیدپور، سیاحِ یورپ، مناظر اہل سنت حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کی خدمات میں روشن ترین کارنامہ دار العلوم اہل سنت فیض العلوم ہے‘‘۔
حضرت مولانا عبد الحفیظ صاحب قبلہ، سربراہ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ: ’’مدرسہ فیض العلوم کے انتظامی امور اطمینان بخش اور قابلِ ستائش نظر آئے، یہ قائد اہل سنت کے اخلاص اور ایثار کا نتیجہ ہے‘‘۔
حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفی صاحب: ’’بحمدہٖ تعالیٰ ادارہ اپنی تعلیمی و تربیتی روایات پر قائم ہے، معیار و نظم قابل تقلید و تحسین پایا، حضرت علامہ علیہ الرحمہ کے اخلاص کے نتائج اور روحانی تاثیر قابل دید ہے‘‘۔
حضور فیض العارفین علامہ غلام آسی پیا علیہ الرحمہ: ’’میں جہاں کہیں جاتا ہوں وہاں فیض العلوم کی شہرت اور علامہ صاحب کی دینی خدمات کے اثرات روزِ روشن کی طرح جھلکتے ہوئے نظر آتے ہیں‘‘۔
جناب سید نجیب حیدر نوری صاحب: ’’تحریر، تقریر، تشکیل، تدریس، تعمیر و تفکر ان تمام کاموں میں حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کی ذات یکتائے روزگار تھی‘‘۔
جناب ارشد اقبال اشرفی صاحب: ’’مدرسہ فیض العلوم اچھی پیش رفت کر رہا ہے، اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ کوششیں کامیاب ہوں‘‘۔
جناب احمد کمال صبا صاحب، سکریٹری بہار مدرسہ بورڈ: ’’ماشاء اللہ مدرسہ بہت شاندار طریقے سے رواں دواں ہے، نظم و نسق بہت ہی اچھا ہے‘‘۔
Leadership and Expert
Dr. Allama Ghulam Zarquani
President & DirectorAllama Abdul Hannan Faizi
PrincipalMuhammad Belal Nasir
General Secretaryوالدین کی رائے

ہم مدرسہ فیض العلوم سے بہت مطمئن ہیں۔ ہمارے بچے کی تعلیم اور اخلاق دونوں میں بہت بہتری آئی ہے۔
Parent

اساتذہ بہت خیال رکھنے والے ہیں اور اسلامی اقدار پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچے کے مستقبل کے بارے میں مکمل اطمینان ہے۔
Parent

الحمدللہ، میرا بچہ درست تجوید اور نظم و ضبط کے ساتھ قرآن سیکھ رہا ہے۔ ہم اس ادارے کی بھرپور سفارش کرتے ہیں۔
Parent

یہ ایک نہایت پُرسکون اور اسلامی ماحول ہے۔ میرے بیٹے کے رویے اور بڑوں کے ساتھ احترام میں واضح بہتری آئی ہے۔
Parent

یہ مدرسہ صرف تعلیم ہی نہیں دیتا بلکہ بچوں کی بہترین کردار سازی بھی کرتا ہے۔
Parent

ہم اساتذہ کی محنت اور لگن کو سراہتے ہیں۔ وہ ہر طالب علم کی ذاتی رہنمائی کرتے ہیں۔
Parent

میری بیٹی دینی اور بنیادی تعلیمی دونوں علوم حاصل کر رہی ہے۔ ہم اس کی ترقی سے بہت خوش ہیں۔
Parent

اسلامی تعلیم کے لیے ایک بہترین جگہ، جہاں نظم و ضبط اور محفوظ ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔
Parent

مدرسہ کی جانب سے باقاعدہ معلومات اور اچھا رابطہ والدین کو مطمئن رکھتا ہے
Parent

م اپنے بچوں کی صحیح تربیت اور رہنمائی کے لیے مدرسہ فیض العلوم پر مکمل اعتماد کرتے ہیں
Parent
Meet our Teachers
Maulana Muhammad Mukhtar Faizi
Registrar | Alim, FazilMufti Abdul Aziz
Hafiz, Qari, Fazil, MuftiQari Muhammad Shahbaz Alam
Hafiz, Qari, MolviHafiz Mikaeel Ansari
Hafiz, Qari, Molvi













