Madarsa Faizul Oloom
Madarsa Faizul Uloom offers a range of Islamic and educational programs for students, including Hifz-ul-Quran, Dars-e-Nizami, and basic religious studies. Admission is based on the student’s basic educational ability. New students may be placed in appropriate classes according to their level.
- اوقاتِ درس
طلبہ کے اندر اونچ نیچ اور امیر و غریب کا فرق مٹادینے کی غرض سے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے باقاعدہ “یونیفارم” یعنی ایک مخصوص لباس مقرر ہے۔ اس سے پیدا ہونے والی یکسانیت کے بعد طلبہ میں یہ امتیاز باقی نہیں رہتا کہ یہ ’’امیرزادہ‘‘ ہے اور وہ ’’غریب زادہ‘‘۔ تعلیمی اوقات میں اس یونیفارم کا التزام ہر طالب علم پر لازم و ضروری ہوتا ہے۔
- تحتانیہ، وسطانیہ، فوقانیہ، مولوی: سفید کرتا، سفید پاجامہ، کالی صدری، کالی رام پوری ٹوپی۔
- عالم پاس، عالم آنرس: سفید کرتا، سفید پاجامہ، کالی صدری، سفید عمامہ شریف۔
- فضیلت: سفید کرتا، سفید پاجامہ، کالی صدری، خاکی عمامہ شریف۔
- تخصص فی الفقہ والافتاء: سفید کرتا، سفید پاجامہ، کالی صدری، آسمانی عمامہ شریف۔
- اوقاتِ درس
ادارہ کا تعلیمی وقت ساڑھے پانچ گھنٹے کا ہے جو ۸ گھنٹیوں پر تقسیم ہوتا ہے۔
’’موسم سرما‘‘ میں تعلیم ۹؍ بجے صبح سے ساڑھے ۱۲؍ بجے تک، پھر ساڑھے ۱۲؍ بجے سے ۲؍ بجے تک وقفہ برائے نمازِ ظہر و طعامِ خوردنی، بعدہٗ ۲؍ بجے سے ۴؍ بجے تک ہوتی ہے۔
اور ’’موسم گرما‘‘ میں ۷؍ بجے صبح سے دوپہر ساڑھے ۱۲؍ بجے تک تعلیم ہوتی ہے۔
- اوقات غیر درسیہ
- بعد نماز عصر تا مغرب سیر وتفریح اور کھیل کود؛ وضع کردہ ضابطہ کے مطابق۔
- بعد نماز مغرب تا عشاء: مطالعہ، تکرار، حفظ و مشق۔
- بعد نماز عشاء: طعام شب۔
- بعد طعام: ایک گھنٹہ مطالعہ و تکرار۔
- بعد مطالعہ و تکرار: نوم تا اذان فجر۔
