داخلہ سےمتعلق اہم تاریخیں
داخلہ سے متعلق جملہ امور حسب ذیل متعینہ تاریخوں اور وقتوں میں ادارہ کے اندر ہی انجام پذیر ہوں گے لہٰذا سبھی امیدواروں کو چاہئے کہ ہدایات کے مطابق امور متعلقہ کے لئے مقررہ وقتوں پر ہی ادارہ میں حاضر ہوں۔
- نوٹ:جس امر کے لئے جو تاریخ متعین ہے اس کی تکمیل صرف اسی تاریخ میں ہوگی
| ۲۱؍ رمضان المبارک | امتحان داخلہ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز |
| ۱۱؍ شوال المکرم | فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ |
| ۱۲؍ شوال المکرم [بوقت: ۹ بجے صبح] | امتحان داخلہ (تقریری) – (شعبہ حفظ) |
| ۱۲؍ شوال المکرم [بوقت: ۹ بجے صبح] | امتحان داخلہ (تحریری) – (اعدادیہ تا فضیلت، تخصص، قراءت) |
| ۱۳؍ شوال المکرم | نتائج امتحان کے اعلان کی تاریخ |
| ۱۳؍ شوال المکرم [بوقت: ۹ بجے صبح] | کامیاب طلبہ کے انٹرویو کے انعقاد کی تاریخ |
| ۱۴؍ شوال المکرم | تعارفی جلسہ و آغاز تعلیم کی تاریخ |
| ۱۰؍ شوال المکرم | اختتام داخلہ کی آخری تاریخ (برائے قدیم طلبہ) |
| ۱۵؍ شوال المکرم | اختتام داخلہ کی آخری تاریخ (برائے جدید طلبہ) |
- شرائط داخلہ
- داخلہ کے لئے امیدوار کا بہرحال سنی صحیح العقیدہ ہونا لازمی ہے۔
- امیدوار کو قبل از وقت ہماری ویب سائٹ www.madrasafaizuloloom.com
پر آن لائن امتحان داخلہ فارم کی خانہ پُری کر کے تحریری امتحان دینا ہوگا۔ - امتحان داخلہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ ہی ادارہ میں داخلہ کے مجاز ہوں گے، جس کے لئے انہیں ازسرنو داخلہ فارم پُر کرنا ہوگا۔
- داخلہ فارم کا ساتھ لانا لازمی ہے۔
- داخلہ فارم کے ساتھ سابقہ درسگاہ سے جاری شدہ ٹی سی یا گزشتہ جماعت کا تصدیق نامہ منسلک کرنا ضروری ہے۔
- داخلہ کے وقت امیدوار کو اپنی عمر اور رہائش کا مصدقہ ثبوت (آدھار کارڈ / شناختی کارڈ / راشن کارڈ یا مقامی ادارہ کی تصدیق) پیش کرنا ضروری ہے۔
- داخلے کی کارروائی مکمل ہونے تک امیدوار کو اپنے کھانے پینے کا انتظام خود کرنا ہوگا۔
- امیدوار کو داخلہ کے وقت اپنی تمام اسناد کی اصل کاپیاں پیش کرنا لازمی ہے۔
- داخلہ لینے والے طلبہ کو دارالاقامہ کے قواعد و ضوابط کی پابندی لازمی ہوگی۔
- داخلہ فارم میں کسی بھی غلط معلومات کی صورت میں داخلہ منسوخ تصور ہوگا۔
- کسی ناقابل معافی جرم کی بنیاد پر خارج شدہ طلبہ کا دوبارہ داخلہ نہیں ہوگا۔
- قدیم طلبہ کو ہر سال تجدید داخلہ فارم بھرنا لازمی ہے۔
- تمام شرائط پوری ہونے کے باوجود داخلہ دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار ادارہ کو حاصل ہے۔
- تمام طلبہ کو قواعد و ضوابط میں ہونے والی تبدیلیوں کا پابند رہنا ہوگا۔
- ادارہ ضرورت کے تحت بغیر پیشگی اطلاع کے قواعد میں تبدیلی کرسکتا ہے۔
- ہدایت برائے امتحان داخلہ
- ۲۰۲۰ ء سے ادارہ نے داخلہ کے امیدوار طلبہ کی سہولت کے لئے امتحان داخلہ فارم کو آن لائن کردیا ہے۔
اب کوئی بھی امیدوار دنیا کے کسی بھی کونے سے ادارہ آئے بغیر فارم پُر کرکے اسے پرنٹ کرسکتا ہے۔
لہٰذا تمام طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ویب سائٹ پر موجود فارم کی خانہ پُری کے بعد اسے اپنے ای میل سے پرنٹ کرلیں۔ - امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ داخلہ امتحان (ET) کے آغاز سے کم از کم 30 منٹ پہلے امتحانی ہال میں موجود ہوں۔
- صرف وہی امیدوار امتحان دینے کے مجاز ہوں گے جن کے پاس درست شناختی کارڈ ہو
(مدرسہ آئی ڈی / آدھار کارڈ / ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ)۔ - امتحان کے آغاز کے بعد کسی بھی امیدوار کو امتحانی ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
- امیدوار کو صرف اسی کمرے میں امتحان دینے کی اجازت ہوگی جو ہال ٹکٹ میں درج ہو۔
- ادارہ کسی بھی امتحان، داخلہ امتحان یا انٹرویو میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو رہائش یا سفری الاؤنس فراہم نہیں کرے گا۔
- اہلیت ومعیارامتحان داخلہ،عمر کی حد اورکورس کی مدت کی تفصیل شعبۂ حفظ
| نمبر شمار | درجہ | کورس کانام | اہلیت ومعیار | عمر | مدت |
|---|---|---|---|---|---|
| ۱ | حفظ سال اوّل |
تحتانیہ اوّل | تکمیل ناظرہ مع صحت تلفظ کےعلاوہ ابتدائی اردو نو یسی و اردو خوانی۔ | ۷؍سال | ۳؍سال |
| ۲ | حفظ سال دوم |
تحتانیہ دوم | ۱۰؍پارے حفظ مع صحت تلفظ کےعلاوہ JCERTپہلی جماعت کی اردو، ہندی، انگریزی،حساب کی کتابیں۔ | ۸؍سال | |
| ۳ | حفظ سال سوم |
تحتانیہ سوم | ۲۰؍پارےحفظ حفظ مع صحت تلفظ کےعلاوہ JCERTدوسری جماعت کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور EVS. کی کتابیں۔ | ۹؍سال |
- درس نظامی
| نمبر شمار | درجات | کورس کانام | اہلیت ومعیار | عمر | مدت |
|---|---|---|---|---|---|
| ۱ | اعدادیہ | وسطانیہ اوّل |
تکمیل حفظ/ناظرہ(تحتانیہ) کامیاب اس کےعلاوہ JCERTتیسری جماعت کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور EVS.کی کتابیں۔ |
۱۰؍سال | ۲؍سال |
| ۲ | اولیٰ | وسطانیہ دوم |
اعدادیہ(وسطانیہ اوّل) کامیاب اس کےعلاوہ JCERچوتھی جماعت کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور EVS.کی کتابیں۔ |
۱۱؍سال | |
| ۳ | ثانیہ | فوقانیہ اوّل |
اولیٰ(وسطانیہ دوم) کامیاب اس کےعلاوہ JCERTپانچویں جماعت کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور EVS.کی کتابیں۔ |
۱۲؍سال | ۲؍سال |
| ۴ | ثالثہ | فوقانیہ دوم |
ثانیہ(فوقانیہ اوّل) کامیاب اس کےعلاوہ JCERTچَھٹی جماعت کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور سائنس و جغرافیہ کی کتابیں۔ |
۱۳؍سال | |
| ۵ | رابعہ | مولوی اوّل |
ثالثہ(فوقانیہ دوم) کامیاب اس کےعلاوہ JCERTساتویں جماعت کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور سائنس و جغرافیہ کی کتابیں۔ |
۱۴؍سال | ۲؍سال |
| ۶ | خامسہ | مولوی دوم |
رابعہ(مولوی اوّل) کامیاب اس کےعلاو JCERTآٹھویں جماعت کی انگریزی، حساب اور گیارہویں جماعت کی گلستان ادب۔ |
۱۵؍سال | |
| ۷ | سادسہ | عالم پاس |
خامسہ(مولوی دوم) کامیاب اس کےعلاو JCERTنویں جماعت کی انگریزی، حساب اور بارہویں جماعت کی خیابان اردو۔ |
۱۶؍سال | ۱؍سال |
| ۸ | سابعہ | عالم آنرس |
سادسہ (عالم پاس) کامیاب اس کےعلاوہ JCERTدسویں جماعت کی انگریزی اور کمپیوٹر۔ |
۱۷؍سال | ۱؍سال |
| ۹ | ثامنہ | فاضل |
سابعہ (عالم دوم) کامیاب اس کےعلاوہ عربی و انگریزی محادثہ اور کمپیوٹر۔ |
۱۸؍سال | ۱؍سال |
- قراءت حفص عن عاصم بطریق الشاطبی
| نمبر شمار | درجہ | کورس کانام | اہلیت ومعیار | عمر | مدت |
|---|---|---|---|---|---|
| ۱ |
اعدادیہ تا ثالثہ |
قراءت بروایت حفص |
حفظ/ناظرہ(تحتانیہ) کامیاب اس کےعلاوہ JCERTتیسری جماعت کی اردو، ہندی، انگریزی، حساب اور EVS.کی کتابیں۔ |
۱۰؍سال | ۴؍سال |
- تخصص فی القراءات
| نمبرشمار | درجہ | کورس کانام | اہلیت ومعیار | عمر | مدت |
|---|---|---|---|---|---|
| ۱ | عالم پاس و عالم آنرس | تخصص فی القراءات | قراءت حفص / خامسہ(مولوی دوم) کامیاب | ۱۶؍سال | ۲؍سال |
- تخصص فی الفقہ والافتاء
| نمبر شمار | درجہ | کورس کانام | اہلیت ومعیار | عمر | مدت |
|---|---|---|---|---|---|
| ۱ | تخصصات |
تخصص فی الفقہ والافتاء |
ثامنہ (فضیلت) کامیاب اہل سنت والجماعت کے کسی معروف ادارے سے فضیلت میں کامیاب ہو۔ |
۱۸؍سال | ۲؍سال |
- ر چۂ امتحان داخلہ
پرچۂ امتحان داخلہ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلا حصہ دینی علوم، دوسرا عصری علوم یعنی ہندی، انگریزی، حساب، سائنس، سماج وغیرہ۔
امتحان داخلہ کا مقررہ وقت تین گھنٹے کا ہوتا ہے، ۲ گھنٹے دینی علوم اور ایک گھنٹہ عصری علوم کے لئے مختص ہوتا ہے۔
درس نظامی کا امتحان داخلہ تحریری اور شعبہ حفظ کا تقریری جبکہ تخصص کا امتحان داخلہ تقریری و تحریری دونوں ہوتا ہے۔
