مورخہ ۹ مئ ۲۰۲۶ء کو الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور (الہند) کے پرنسپل حضرت علامہ مفتی بدرِ عالم مصباحی صاحب جامعہ فیض العلوم میں تشریف لاۓ۔ حضرت مفتی صاحب قبلہ نے طلبہ سے بہت پیار بھرے انداز میں گفتگو فرمائی اور جامعہ فیض العلوم کے بانی , رئیسُ القلم حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کی دینی، علمی اور مسلکی خدمات کو بیان فرمایا۔ نیز یہ بھی فرمایا کہ آجکے وقت میں جانشین قائد اہل سنت حضرت علامہ ڈاکٹر غلام زرقانی قادری صاحب قبلہ بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی رئیسُ القلم کے مشن اور تحریک کو خوب پھیلاتے ہوۓ نظر آتے ہیں ۔






